مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن نے کہا ہے کہ گروپ 1+5 ایران کے پرامن ایٹمی معاملے پر ایران کےساتھ مذاکرات کرنےکے لئے آمادہ ہے۔ اس نے کہا کہ تہران کو بھی مذاکرات کے لئے آمادہ ہونا چاہیے اس نے کہا کہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کے باجود گفتگو کے لئے سیاسی راستہ کھلا ہوا ہےبرسلز میں اشٹائن کے خط کو بھی شائع کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران بغیر کسی شرط کے مذاکرات کے لئے آمادہ ہے تو مذاکرات شروع کئے جاسکتے ہیں واضح رہے کہ گروپ 1+5 میں روس ، امریکہ، فرانس، برطانیہ ، چین اور جرمنی شامل ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک پہلے پابندیاں ختم کریں اور پھے مذاکرات کی میز پر آئيں اور ایران انھیں متضاد پالیسی پر عمل کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔
مہر نیوز-21 جنوری 2012ء: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے کہ گروپ 1+5 ایران کے پرامن ایٹمی معاملے پر ایران کےساتھ مذاکرات کرنےکے لئے آمادہ ہے۔
News ID 1515047
آپ کا تبصرہ